1 اگست 2013 - 19:30
ایران کے منتخب صدر، اسرائيل کو مٹ جانا چاہیئے

اسلامی جمہوریۂ ایران کے منتخب صدر نے کہا ہے کہ حکومت اسرائیل ایک ناسور ہے اور اسے نابود ہوجانا چاہیۓ ۔

ابنا: ایران کے منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے آج تہران میں عالمی یوم قدس کے جلوس میں شرکت کے دوران نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل علاقے میں ایک ناسور ہے اور اس ناسور کو مٹ جانا چاہیئے ۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ عالمی یوم قدس در حقیقت اس لئے ہے کہ مسلم امۃ اپنے اس تاریخی حق کو فراموش نہیں کريں گے اور ہمیشہ ظلم و بربریت کے مقابلے میں ڈٹے رہیں گے ۔......./169